Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی وڈ کا ایک اور بڑا نام دنیا سے رخصت

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 03:14pm

ممبئی: بالی کے معروف میوزک کمپوزر واجد خان 42 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے، وہ گزشتہ کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی نامور موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد خان گزشتہ 4 دنوں سے حالت زیادہ بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر رہے۔

واجد خان کے انتقال کی خبر گلوکار سلیم مرچنٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے شدید دکھ کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے جب کہ  واجد خان اور  ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور ہے۔

واجد خان کے انتقال پر معروف شخصیات کے ردعمل